آپ کی پرائیویسی ہمارے لیے انتہائی اہم ہے، اور ہم آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کیلئے والہانہ عزم رکھتے ہیں۔ ہم آپ کو واضح اور سیدھے انداز میں بتائیں گے کہ ہم آپکی ذاتی معلومات کیوں اکٹھی کرتے ہیں اور انہیں کیسےاستعمال کرتے ہیں۔ جہاں آپ کے پاس اختیارات یا حقوق ہیں، ہم آپ کو ان کی وضاحت کریںگے۔
یہ پرائیویسی پالیسی وضاحت کرتی ہے کہ جب آپ ہماری کسی بھی ویب سائٹ کو استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو JeetBuzz آپ کی ذاتی معلومات کا استعمال کیسے کرتا ہے۔
اگر آپ اس پرائیویسی پالیسی میں موجود کسی بیان سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں، تو براہ کرم ہماری ویب سائٹ پر مزید آگے نہ بڑھیں۔ براہ کرم آگاہ رہیں کہ ہماری ویب سائٹ پر اکاؤنٹ رجسٹر کرنا، شرطیں لگانا، اور فنڈز ٹرانسفر کرنے کو ہماری شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی سے آپ کے مکمل اتفاق کا اظہار سمجھا جائے گا۔ آپ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ آپ کسی بھی وقت ہماری ویب سائٹ استعمال کرنا ترک کر دیں؛ تاہم، ہمیں پھر بھی قانونی طور پر آپ کی کچھ ذاتی معلومات محفوظ رکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
ہم اس پرائیویسی پالیسی میں وقتاََ فوقتاََ تبدیلیاں کر سکتے ہیں اور اپنے پلیٹ فارمز پر ترمیم شُدہ شرائط کو پوسٹ کر کے آپ کوان تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنی آگاہی کیلئے اس پرائیویسی پالیسی کو باقاعدگی سے ملاحظہ کرتے رہا کریں۔
آپ کی معلومات پر کس کا کنٹرول ہے؟
اس پرائیویسی پالیسی کے دوران، JeetBuzz اپنی ماتحت کمپنیوں اور ایفلیئیٹس کیساتھ مل کر (جنہیں مجموعی طور پر،”ہم” یا “ہمیں” یا “ہمارا” کہا جاتا ہے) آپ کے ذاتی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کے طریقوں اور ان مقاصد کو کنٹرول کرتے ہیں جن کیلئے آپ کا ذاتی ڈیٹا JeetBuzz کے ذریعے استعمال ہوتا ہے، جو قابل اطلاق یورپی ڈیٹا پروٹیکشن قوانین کیلئے” ڈیٹا کنٹرولر” کے طور پرکام کرتا ہے۔
ہمارا ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر
آپ کی ذاتی معلومات کے تحفظ کے بارے میں اگر آپ کے کوئی سوالات یا خدشات ہیں، یا آپ اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ JeetBuzz آپ کی ذاتی معلومات کو کیسے سنبھالتا ہے، تو آپ ہمارے ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر سے info@jeetbuzz.com پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ کے متعلق ہم جو معلومات جمع کرتے ہیں
ذاتی طور شناخت کی جانے والی معلومات
آپ اپنا اکاؤنٹ بنانے، شرط لگانے اور ویب سائٹ کی سروسز استعمال کرنے کے دوران یہ معلومات ہمیں فراہم کرتے ہیں۔ یہ معلومات آپ کو ہماری ویب سائٹ اور متعلقہ سروسزکے کچھ حصوں تک رسائی فراہم کرنے کیلئے ضروری ہیں۔ یہ ڈیٹا اُس وقت اکٹھا کیا جاتا ہے جب آپ:
- JeetBuzz کیساتھ اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کرتے ہیں؛
- ویب سائٹ کا استعمال کرتے وقت اپنی مرضی سے فراہم کرتے ہیں؛
- ویب سائٹ کے عوامی مقامات پر اپنی ذاتی معلومات کا انکشاف کرتے ہیں؛ اور
- جب آپ ہماری کسٹمرسپورٹ ٹیم کیساتھ رابطہ کرتے ہیں توانھیں فراہم کرتے ہیں
ان معلومات میں آپ کے بارے میں مندرجہ ذیل معلومات شامل ہیں آپ کا:
- یوزرنیم؛
- پہلا اور خاندانی نام؛
- ای میل ایڈریس؛
- رہائش کا ایڈریس؛
- فون نمبر؛
- بلنگ کا ایڈریس؛
- شناختی دستاویزات؛
- ایڈریس ثابت کرنے والے دستاویزات؛
- ٹرانزیکشن کی ہسٹری؛
- ویب سائٹ استعمال کرنے کی ترجیحات؛
- ہمارے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے آپ ہمیں جو بھی دیگر معلومات فراہم کرتے ہیں؛ اور
- ڈیبٹ/ کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات، یا دیگر پیمینٹ کی معلومات
یہ معلومات بلنگ کے مقاصد اور کم عمر افراد کے تحفظ کیلئے بھی ضروری ہیں۔ آپ کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کر کے ان معلومات میں ترمیم اور اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔ یہ ڈیٹا صرف ہمارے استعمال کیلئے ہے اور اسے کبھی بھی کسی تیسرے فریق کو نہیں دیا جاتا سوائے نیچے بیان کردہ کے علاوہ۔
ٹیلیفون کالز
آپ کے سروس سے متعلق کسی بھی سوال کے جواب کیساتھ، آپ کی طرف سے اور ہماری کسٹمر کانٹیکٹ سنٹر کی طرف سے آنے جانے والے فون کالز کو تربیتی اور سیکیورٹی کے مقاصد کیلئے ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
ہماری پروڈکٹس کے سوشل فیچرز
اگر آپ ہماری پروڈکٹس کیساتھ فراہم کردہ کسی بھی سوشل فیچرز (جیسا کہ چیٹ رومز) میں شمولیت کا انتخاب کرتے ہیں، تو JeetBuzz اس ڈیٹا کو ریکارڈ یا کسی اور طریقے سے پروسیس کرسکتا ہے۔
غیر- ذاتی شناختی معلومات اور ٹریفک کا تجزیہ
JeetBuzz اپنی ویب سائٹ کو ہر ممکن حد تک یوزر فرینڈلی اور انٹرنیٹ پر آسانی سے تلاش کرنے کے قابل بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ JeetBuzz اس بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے کہ آپ سائٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں، جس سے آپ کی ذاتی شناخت نہیں ہوتی۔ جب آپ سروسز استعمال کرتے ہیں، تو ہمارے سرورز آپ کیلئے ایک یونیک ایکٹیویٹی لاگ رکھتے ہیں جو کچھ انتظامی اور ٹریفک کی معلومات جمع کرتے ہیں جس میں: ذریعہ IP اڈریس، رسائی کا وقت، رسائی کی تاریخ، وزٹ کیے گئے ویب پیج(ز)، استعمال کی گئی زبان، سافٹ ویئر کریش رپورٹس اور استعمال کیے گئے براؤزر کی قسم شامل ہے۔ یہ معلومات ہماری سروسز کی فراہمی اور معیار کیلئے ضروری ہیں۔
کوکیز
JeetBuzz کوکیز کا استعمال اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کرتا ہے کہ ہماری ویب سائٹ مؤثر طریقے سے کام کرے اور ہمارے پلیٹ فارمز پر آپ کے وزٹ کو بڑھا سکے۔ مزید معلومات ہماری کوکیز کی پالیسی میں مل سکتی ہیں۔
ہم آپ کی ذاتی معلومات کیسے اور کیوں استعمال کرتے ہیں
ہم آپ کی ذاتی معلومات مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں جو مندرجہ ذیل کیٹگریز میں آتی ہیں:
- آپ کو وہ پروڈکٹس یا سروسز فراہم کرنے کیلئے جو آپ نے درخواست کی ہیں؛
- ہماری قانونی یا ریگولیٹری ذمہ داریوں کی تکمیل کیلئے؛
- ہماری ویب سائٹ کی کارکردگی کی نگرانی کیلئے؛ اور
- آپ کو مارکیٹ کی معلومات فراہم کرنے کیلئے
آپ کی ذاتی معلومات پر آپ کے حقوق اس کیٹگری اور قانونی بنیاد کے مطابق مختلف ہوتے ہیں جن کے تحت یہ آتے ہیں۔ یہ سیکشن ہرکیٹگری، اس سے آپ کوملنے والےحقوق، اور ان حقوق کو استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ حقوق ہر کیٹگری کے بعد موٹے حروف میں دیئے گئے ہیں۔
ہماری پروڈکٹس اور سروسز کی فراہمی
آپ کو ہماری ویب سائٹس استعمال کرنے کے قابل بنانے، آپ کا اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے، آن لائن اسپورٹس بک، کسینو میں حصہ لینے اور آپ کو کسٹمر سروس کی مدد فراہم کرنے کیلئے ہم آپ کی ذاتی معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔
اپنی پروڈکٹس اورسروسز فراہم کرنے کیلئے، ہم آپ کی معلومات کو بیرونی تنظیموں کیساتھ شیئرکرتے ہیں جو ہمارے لیے کام کر رہی ہیں۔ مزید معلومات شیئرنگ انفارمیشن سیکشن میں مل سکتی ہیں۔
یہ کیٹگری ہمارے لیے ضروری سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہے تاکہ ہم آپ کو وہ سروسز فراہم کرسکیں جو آپ استعمال کرتے ہیں یا جن کیلئے آپ نے سائن اپ کیا ہے۔ اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کی معلومات اس طرح استعمال کی جائیں تو آپ کے پاس ہماری سروسز کا استعمال نہ کرنے اوراپنا اکاؤنٹ بند کرنے کا آپشن ہے۔
JeetBuzz آپ کی شناختی دستاویز اور/ یا ایڈریس کے ثبوت آپ کی تفصیلات چیک کرنے کیلئے استعمال کریگا تاکہ ہم اپنے یوزر کو دھوکہ دہی بچاسکیں اور ذمہ دارانہ گیمبلنگ کو پروموٹ کرسکیں۔
ہم آپ کے ذریعے فراہم کردہ رجسٹریشن ڈیٹا کی تصدیق اور سروسز کے استعمال اور آپ کے مالیاتی لین دین کی جانچ پڑتال کیلئے کسی بھی وقت سیکورٹی جائزہ لے سکتے ہیں۔ یہ ہماری شرائط و ضوابط اور قابلِ اطلاق قانون کی ممکنہ خلاف ورزی کی تصدیق کیلئے ہے۔ سیکورٹی جائزوں میں کریڈٹ رپورٹ منگوانا اور/ یا آپ کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کی تیسری پارٹی کے ڈیٹا بیس کیساتھ تصدیق کرنا شامل ہوسکتا ہے، لیکن یہ ان تک محدود نہیں ہے۔
اپنی ویب سائٹ کی کارگردگی کو مانیٹر کرنے کیلئے
جیسا کہ اوپر تفصیل سے بیان کیا گیاہے، ہم اپنی ویب سائٹ اور دستیاب سروسزکی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کوکیز اور ٹریفک تجزیے کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم ان ایکٹویٹیز کوانجام دینے میں جائز مفاد رکھتے ہیں ور ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کی رازداری پر اس کا کم سے کم اثر پڑے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا پرائیویسی کا حق ہمارے جائز کاروباری مفادات سے زیادہ ہے تو آپ کو ہمارے جائز مفاد کیلئے کی جانے والی ایکٹوٹیز پر’اعتراض کرنے کا حق’ حاصل ہے۔ تاہم، چونکہ یہ ایکٹوٹیز ہمارے کاروبار کیلئے مرکزی حیثیت رکھتی ہیں، اگر آپ کوکیز کو منظم کرنے پر مزید اعتراض کرنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنا اکاؤنٹ بند کرنا پڑے گا۔
مارکیٹنگ
اگر آپ نے ہمیں ایسا کرنے کی اپنی رضامندی دی ہے، تو ہم آپ کو آفرز اور پروموشنز بذریعہ ای میل، SMS یا آن لائن بھیجیں گے۔ ہم آپ کی معلومات کو کسی تیسرے پارٹیوں کیساتھ ان کی اپنی مارکیٹنگ کے استعمال کیلئے شیئر نہیں کرتے ہیں۔
آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ اپنی اجازت کسی بھی وقت واپس لے سکتے ہیں یا اپنی مارکیٹنگ ترجیحات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
آپ کے حقوق
آپ کے حقوقِ تصحیح
اگرآپ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس موجود آپ کی ذاتی معلومات غلط ہیں، تو آپ کے پاس ان کی تصحیح کا حق ہے۔ کسی بھی ایسی معلومات جس کو My Account کے ذریعے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکتا، تو اس کیلئے براہ کرم info@jeetbuzz.com سے رابطہ کریں۔
آپ کا اپنی ذاتی معلومات کی نقل طلب کرنے کا حق
اگر آپ اپنے بارے میں ہمارے پاس موجود اپنی ذاتی معلومات کی نقل حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس کی درخواست لائیو چیٹ کے ذریعے یا info@jeetbuzz.com پر ای میل کر کے کرنی چاہیے اور ہم آپ کو ایک فارم فراہم کریں گے جسے آپ پُر کریں۔ یہ فارم پُر کرنا لازمی نہیں ہے لیکن یہ ہمیں آپ کو مطلوبہ معلومات بروقت فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ آپ کی ذاتی معلومات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے، ہم آپ سے شناخت کا درست ثبوت طلب کریںگے اور اسے موصول کرنے کے بعد ہم ایک ماہ کے اندر اپنا جواب دیں گے۔ اگر آپ کی درخواست غیر معمولی طور پر پیچیده ہے اوراس میں ایک ماہ سے زیادہ وقت لگنے کا امکان ہے، تو ہم آپ کو فوراََ مطلع کریںگے اور آپ کو بتائیں گے کہ اس میں کتنا وقت لگے گا، ایسی درخواست پرانتظامی اخراجات بھی لاگو ہوسکتے ہیں۔
آپ کا اپنی معلومات حذف کرنے کا حق
آپ ہم سے اپنی ذاتی معلومات مٹانے کی درخواست کر سکتے ہیں جہاں پروسیسنگ جاری رکھنے کی کوئی خاص وجہ نہ ہو۔ یہ حق صرف خاص حالات میں لاگو ہوتا ہے؛ یہ گارنٹی شدہ یا مطلق حق نہیں ہے۔
مندرجہ ذیل وجوہات میں سے کسی ایک وجہ سے پروسیسنگ ضروری ہو تو اس صورت میں آپ کا حذف کرنے کا حق لاگو نہیں ہوتا: آزادی سے اظہار رائے اور معلومات کے حق کو استعمال کرنے کیلئے؛ قانونی ذمہ داری کی تعمیل کیلئے؛ عوامی مفاد میں یا سرکاری اختیار کے تحت انجام دیئے گئے کام کی کارکردگی کیلئے؛ عوامی مفاد میں آرکائیونگ مقاصد کیلئے، سائنسی تحقیق، تاریخی تحقیق یا شماریاتی مقاصد کیلئے جہاں حذف کرنے سے اس پروسیسنگ کے حصول کو ناممکن بنانے یا اسے سنجیدگی سے متاثرکرنے کا امکان ہو؛ یا* قانونی دعوؤں کے قیام، مشق، یا دفاع کیلئے۔
آپ کی معلومات شیئر کرنا
ہم آپ کا ذاتی تیسری پارٹیوں کیساتھ شیئر کرسکتے ہیں:
- اگر ہم کسی قانونی یا ریگولیٹری ذمہ داری کی تعمیل کیلئے آپ کی ذاتی معلومات ظاہر یا شیئر کرنے کے پابند ہیں؛
- اس نوٹس یا کسی دوسرے معاہدوں کی شرائط کو نافذ یا لاگو کرنے کیلئے؛
- آپ کی درخواست کردہ پروڈکٹس اور سروسز فراہم کرنے میں ہماری معاونت کرنے کیلئے، بشمول تھرڈ پارٹی سافٹ ویئرر فراہم کنندگان لیکن ان تک محدود نہیں؛
- اگر، ہمارے رائے کے مطابق، آپ نے ہمیں یا سروس کے دیگر یوزرز کو کسی بھی طریقے سے دھوکہ دیا ہے یا دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہوئے پایا جاتا ہے، بشمول لیکن گیم میں ہیراپھیری یا پیمنٹ کی دھوکہ دہی تک محدود نہیں؛
- عادی ہونے کی روک تھام کے تحقیقی مقاصد کیلئے ( یہ ڈیٹا گمنام کردیا جائیگا)
- ہمارے، ہمارے کسٹمرز یا دوسروں کے حقوق، املاک یا حفاظت کیلئے؛ اور
- جہاں ایسا کرنے کیلئے آپ نے ہمیں اجازت دی ہے۔
سروسز پر جمع کی گئی ذاتی معلومات کو کسی بھی ملک میں محفوظ اور پروسیس کیا جا سکتا ہے جس میں ہم یا ہمارے ایفلیئیٹس، سپلائرز یا ایجنٹ سہولیات کو برقرار رکھتے ہیں۔ ہماری سروسز کواستعمال کرتے ہوئے، آپ اپنے ملک سے باہر معلومات کی کسی بھی منتقلی سے واضح طور پر رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔ جب ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کے کسی بھی حصہ کو EEA یا مناسب دائرہ اختیار سے باہر منتقل کرتے ہیں تو ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے معقول اقدامات کریںگے کہ اس کا اتنا ہی محفوظ استعمال کیا جائے جتنا EEA یا مناسب دائرہ میں ہے۔ یہ مندرجہ ذیل اقدامات میں شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں ہیں:
- بائنڈنگ کارپوریٹ قوانین؛
- ماڈل معاہدے؛ یا
- US/EU پرائیویسی شیلڈ
سیکیورٹی
ہم سکیورٹی کی اہمیت اور معلومات کو محفوظ رکھنے کیلئے ضروری تکنیکوں کو سمجھتے ہیں۔ ہم آپ سے براہ راست حاصل کی گئی تمام ذاتی معلومات کو ایک خفیہ اور پاس ورڈ سے حفاظت شدہ ڈیٹا بیس میں محفوظ کرتے ہیں جو جدید ترین فائر وال سافٹ ویئر سے ہمارے محفوظ نیٹ ورک کے اندر موجود ہے۔ (ہماری سروسز 128- بٹ انکرپشن کیساتھ SSL ورژن 3 کی سپورٹ کرتی ہیں)۔ ہم یہ بھی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرتے ہیں کہ ہماری ذیلی کمپنیاں، ایجنٹس، ایفلیئیٹس اور سپلائرز اعلیٰ حفاظتی معیارات پر پورا اترنے والے سیکیورٹی کے اقدامات اختیار کریں۔
برقرار رکھنا
ہم ذاتی معلومات کو اس وقت تک برقرار رکھتے ہیں جب تک ہمیں قانونی یا کاروباری مقاصد کیلئے اس کی ضرورت ہو۔ ڈیٹا کو برقرار رکھنے کی مدت کا تعین کرتے وقت، JeetBuzz مقامی قوانین، معاہدے کی ذمہ داریوں، اوراپنے کسٹمرز کی توقعات اور ضروریات کو مدِنظر رکھتا ہے۔ جب ہمیں آپ کی ذاتی معلومات کی مزید ضرورت نہیں ہوتی، تو ہم اسے محفوظ طریقے سے مٹا یا ختم کر دیتے ہیں۔
تھرڈ-پارٹی پریکٹسز
ہم کسی بھی ایسی معلومات کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتے جو آپ کسی تیسری پارٹی کی آن لائن سائٹ کو فراہم کرتے ہیں جو ان سے منسلک یا سروس سے لنک ہوتی ہے یا کسی بھی تیسری پارٹی کے ذریعے اکٹھی کی گئی کوئی بھی معلومات جو ہمارے ایفلیئیٹ پروگرام (اگر قابل اطلاق ہو) یا کسی دوسرے پروگرام کو منظم کرتی ہیں، چونکہ تھرڈ پارٹی آن لائن سائٹس ہم سے علیحدہ ملکیت ہیں اور آزادانہ طور پر چلائی جاتی ہیں۔ ان تھرڈ پارٹیز کے ذریعے اکٹھی کی گئی کسی بھی معلومات پر تھرڈ پارٹی کی پرائیویسی پالیسی، اگر کوئی ہے، لاگو ہوتی ہے۔
ہماری ویب سائٹ میں دیگر ویب سائٹس کے لنکس ہوسکتے ہیں، جو ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں اور اس پرائیویسی پالیسی کے تحت نہیں آتے ہیں۔ اگرآپ فراہم کردہ لنکس کا استعمال کرتے ہوئے دوسری سائٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں، تو ان سائٹس کے آپریٹرز آپ سے معلومات اکٹھی کرسکتے ہیں جس کو وہ اپنی پرائیویسی پالیسی کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں، جو ہماری پرائیویسی پالیسی سے مختلف ہوسکتی ہے۔ ہم ذمہ دار نہیں ہیں، ہم صرف ان ویب سائٹس کے آپریٹرز ان کی فعالیت یا منسلک سائٹس کی ممکنہ غلطیوں کے ذمہ دار ہوں گے۔
تجزیات
گوگل اینالیٹکس (گوگل انکارپوریشن)
گوگل اینالیٹکس گوگل انکارپوریشن (“گوگل”) کی طرف سے فراہم کردہ ایک ویب تجزیاتی سروس ہے۔ گوگل JeetBuzz کے استعمال کو ٹریک اور چانچنے اس کی سرگرمیوں کی رپورٹس تیار کرنے اور انہیں دیگر گوگل سروسز کیساتھ شیئر کرنے کیلئے جمع شدہ ڈیٹا کو استعمال کرتا ہے۔
گوگل اپنے اشتہارتی نیٹ ورک کے اشتہارات کو سیاق و سباق اور ذاتی نوعیت دینے کیلئے کیلئے جمع شدہ ڈیٹا کو استعمال کر سکتا ہے۔
جمع شدہ ذاتی ڈیٹا: کوکیز اور استعمال کا ڈیٹا
اعلان دستبرداری (ڈس کلیمر)
سروسز کسی بھی قسم کی ذمہ داری کے بغیر ‘جیسے ہیں’ اور ‘جیسے دستیاب ہیں’ کی بنیاد پر آپریٹ کرتی ہیں۔ ہمارے اپنے کنٹرول سے باہر کے ایونٹس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ ہماری ٹیکنالوجی اور کاروبار کی پیچیدہ اور مسلسل بدلتی ہوئی نوعیت کے باعث، ہم آپ کی ذاتی معلومات کی پرائیویسی کے حوالے سے غلطی سے پاک کارکردگی کی ضمانت نہیں دے سکتے، اور نہ ہی ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ ایسا ہوگا، اور ہم آپ کی ذاتی معلومات کے استعمال یا انکشاف سے متعلق کسی بھی بالواسطہ، حادثاتی، نتیجہ خیز یا تعزیری نقصانات کے ذمہ دارنہیں ہوں گے۔
ہماری پرائیویسی اسٹیٹمنٹ میں تبدیلیاں
ہم وقتاََ فوقتاََ اس پالیسی کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں، لہٰذا براہ کرم اس کا کثرت سے جائزہ لیا کریں۔
اگر اس پرائیویسی پالیسی میں کوئی بھی اہم تبدیلیاں کی جائیں تو ہم آپ کو ای میل، ویب سائٹس پر نوٹس یا دیگر طے شدہ کمیونیکیشن چینلز کے ذریعے مطلع کرنے کیلئے مناسب کوششوں کریں گے۔ ہم آپ کو تبدیلیوں سے پہلے مطلع کریں گے، آپ کو ان تبدیلیوں کے مؤثر ہونے سے پہلے ان پرغور کرنے اور سمجھنے کیلئے مناسب وقت دیں گے۔
ہم آپ کی واضح رضا مندی کے بغیر پرائیویسی پالیسی میں اہم تبدیلیوں کو نافذ نہیں کریں گے۔ اگر آپ پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں، یا بصورت دیگر تبدیلیوں کو مقررہ وقت میں قبول نہیں کرتے، تو ہم کچھ یا تمام پروڈکٹس اور سروسز کی فراہمی جاری رکھنے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں۔